عراق کے امام حسین ہستپال کے حادثے کی تازہ ترین تفصیلات/ جانبحق ہونے والوں کی تعدد 77+ تصاویر

عراق کے امام حسین ہستپال کے حادثے کی تازہ ترین تفصیلات/ جانبحق ہونے والوں کی تعدد 77+ تصاویر

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقے ناصریہ کے اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں جانبحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 77 ہوگئی ہے جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم نے بغداد سے اطلاع دی ہے کہ صوبہ ذی قار کے امام حسین (ع) اسپتال میں کورونا کے مریضوں کو قرنطینہ کئے گئے وارڈ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 77 افراد جانبحق ہوگئے ہیں اور یہ تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے کیونکہ متاثرہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

ذی قار صحت کے عہدیداروں نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ امام حسین اسپتال میں آگ آکسیجن سلنڈر کے غلط استعمال کی وجہ سے لگی ہے۔
وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے عراقی حکومت کے بعض عہدیداروں کا ہنگامی اجلاس طلب کر کے حادثے کی چھان بین کرنے کی تاکید کی ہے۔
اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ذی قار صحت تنظیم کے ڈائریکٹر، اس اسپتال کے سربراہ اور صوبے کے شہری دفاع کے سربراہ کو برطرف کرکے ان سے تفتیش کی جائے گی۔ نیز متعدد وزارتوں کو ہنگامی طبی سازوسامان اور امداد صوبہ ذی قار بھیجنے کی ہدایت بھی کی گئی ہیں۔
اس اجلاس میں عوامی سوگ کے اعلان کے علاوہ ، واقعے کے متاثرین کو شہداء سمجھا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ان کے معاملات کو جلد سے جلد حل کیا جائے اور شدید زخمیوں کو عراق سے باہر بھیج دیا جائے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق ، لوگوں نے حکومت کی غفلت کے خلاف صوبہ ناصریہ کے اسپتال کے سامنے دھرنا دیا ہے۔

………………….

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*