?>

عراق نے پارلیمانی انتخابات میں امریکہ کی مداخلت سے خبردار کیا

عراق نے پارلیمانی انتخابات میں امریکہ کی مداخلت سے خبردار کیا

عراقی پارلیمنٹ کے بعض ارکان نے ملک کے پارلیمانی انتخابات میں امریکہ کی مداخلت کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی پارلیمنٹ کے بعض ارکان نے اس ملک کے ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے ہوئے انتباہ دیا ہے کہ امریکہ، عراقی انتخابات کی نگرانی اور ٹیکنیکل امور میں شامل ہو کر مداخلت کرنا چاہتا ہے ۔
عراقی پارلیمنٹ کے اراکین نے کہا کہ عراق کے انتخابات میں بیرونی مداخلت اس بات کا باعث ہوگی کہ یہ انتخابات صحیح و سالم نہ ہوں ۔
عراقی ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ ہی عراقی تجزیہ نگاروں نے بھی عراق میں اپنی فوجی موجودگی کے سہارے امریکی مداخلت کی بابت خبردار کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی اس ملک کے آئندہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج پر منفی اثرات ڈالے گی۔
عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کی کابینہ نے آئندہ دس اکتوبر کو اس ملک میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی