عراق میں ترکی کے 7 فوجی دراندازی کے دوران ہلاک

عراق میں ترکی کے 7 فوجی دراندازی کے دوران ہلاک

عراق میں ترکی کے 7 فوجی در اندازی کے دوران ہلاک ہو ئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ینگ جرنلسٹ کلب کی رپورٹ کے مطابق، عراقی کردستان کی جماعت پی کے کے (PKK) نے شمالی عراق میں ترکی کے 7 فوجیوں کی ہلاکت کی صدیق کی ہے۔

پی کے کے(PKK) کے رہنما آرام بایک نے ترکی کے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے فوجی شمالی عراق کے علاقے زاپ میں در اندازی کی کوشش کر رہے تھے کہ جس کے دوران پی کے کے (PKK) کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوئی اور اس طرح ترکی کے 7 فوجی ہلاک ہوئے۔

ترکی کے 7 فوجیوں کی ہلاکت پر ترکی کی وزارت دفاع کی خاموشی پر پی کے کے، کے رہنما آرام بایک نے کہا کہ ترکی کی فوجیوں کی ہلاکت کے علاوہ ترکی کو کافی مالی نقصان بھی ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*