عراق؛ ناصریہ کے امام حسین (ع) ہسپتال میں آتشزدگی سے مرنے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی

عراق؛ ناصریہ کے امام حسین (ع) ہسپتال میں آتشزدگی سے مرنے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر ناصریہ کے کورونا ہاسپیٹل میں آتش زدگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک سو چوبیس ہوگئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المعلومہ نیوزایجنسی نے بدھ کوعراق کے سیول ڈیفنس سنٹر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شہر ناصریہ کے امام حسین اسپتال میں لگنے والی آگ میں ہونے والی اموات کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے جبکہ دسیوں افراد اس سانحے میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسپتال کی منہدم عمارت کے ملبے میں مزید افراد کے دبے ہونے کا امکان ہے۔ اس واقعے کے بعد صوبہ ذیقار کے ادارہ صحت، امام حسین (ع) ہاسپیٹل اور اس صوبے کے فائربریگیڈ کے عملے کے سربراہوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے گزشتہ رات اس سلسلے میں ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔ شہرالناصریہ کے امام حسین ہاسپیٹل میں آتش زدگی کا واقعہ پیر کو پیش آیا تھا۔ اس واقعے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی تھی تاہم ایک سیکورٹی عہدیدار نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقاتی کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ آتش زدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ نہیں بلکہ آکسیجن سیلینڈر پھٹنے کے باعث آتش زدگی کی بنا پر شارٹ سرکٹ ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*