عراق؛ حشد الشعبی کے رہنما کے گھر پر حملہ، 5 افراد شہید

عراق؛ حشد الشعبی کے رہنما کے گھر پر حملہ، 5 افراد شہید

دہشتگردوں نے الحشد الشعبی کے رہنما کے گھر پر حملہ کرکے 5 افراد کو شہید کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں مسلح دہشتگردوں نے عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے رہنما احمد عبدالمطلب کے گھر پر حملہ کر کے ایک ہی کنبے کے 5 افراد کو شہید کر دیا۔ اس دہشتگردانہ حملے میں الحشد الشعبی کے رہنما کو سر پر گولی لگی جس کی وجہ سے اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

العہد کی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 4 تھی۔ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب بغداد کے التحریر اسکوائر پر عراقی عوام نے امریکہ کے ہاتھوں الحشد الشعبی کے افراد کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ 29 دسمبر 2019 کو صوبہ الانبار میں الحشد الشعبی کے مرکز پر جو شام کی سرحد پر واقع ہے امریکہ کے حملے میں الحشد الشعبی کے 30 جوان شہید اور 60 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*