?>

عراق؛ بغداد میں بم دھماکہ، درجنوں جانبحق اور زخمی

عراق؛ بغداد میں بم دھماکہ، درجنوں جانبحق اور زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد کے وسطی علاقے میں ہونے والے دو دھماکوں میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ خبروں کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں یہ دھماکے الطیران چوک اور باب الشرقی کے علاقے میں ہوئے جن میں کم سے کم اٹھائیس افراد جاں بحق اور تہتر زخمی ہو گئے۔

السومریہ ویب سائٹ نے بھی اپنی رپورٹ اعلان کیا ہے کہ بغداد کے الطیران چوک اور باب الشرقی میں ہونے والے دھماکوں میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

عراق کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خود کش دھماکے تھے- بغداد آپریشنل کمان نے بھی کہا ہے کہ الطیران چوک پر ہونے والا دھماکہ خودکش حملہ تھا -

سیکورٹی فورس کے جوانوں کے جائے واقعہ کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے اور آس پاس کے راستوں کو بند کر دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی