عراق؛ امام حسین (ع) ہسپتال میں آگ لگنے سے 58 افراد جانبحق + ویڈیو کلیپ

عراق کے صوبہ ذی قار میں پیر کی رات حضرت امام حسین علیہ السلام اسپتال کے کوویڈ-19 وارڈ میں شدید آگ لگنے سے کم از کم 58 افراد جاں بحق ہوگئے۔


اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے صوبہ ذی قار میں پیر کی رات حضرت امام حسین علیہ السلام اسپتال کے کوویڈ-19 وارڈ میں شدید آگ لگنے سے کم از کم 58 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 7 میڈیکل اسٹاف بھی ہے۔

یہ واقعہ صوبہ ذی قار کے ناصریہ شہر میں امام حسین علیہ السلام اسپتال میں رونما ہوا۔
آکسیجن ٹینک کے دھماکے کی وجہ سے آگ لگی ہے ۔

عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایمرجنسی اجلاس طلب کیا۔
عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے کہا کہ امام حسین اسپتال میں آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کے لئے پارلیمنٹ کا سیشن طلب کیا جائے گا۔

رپورٹ ملنے تک امدادی کام جاری تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*