صحرائے سینا میں ہوئے مصری فوج پر دھشتگردانہ حملے کی ایران نے کی مذمت

صحرائے سینا میں ہوئے مصری فوج پر دھشتگردانہ حملے کی ایران نے کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے مصر کے صحرائے سینا میں ہوئے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے صحرائے سینا میں مصری فوجیوں پر حالیہ دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی جس میں متعدد فوجی مارے گئے اور زخمی ہوئے۔

انہوں نے دہشتگردی کی لعنت سے نمٹنے کے لئے خطے کے ملکوں کے مابین قریبی تعاون کو ضروری قرار دیا۔ خطیب زادہ نے مسلمان ملکوں میں اس برائی کے بیرونی حمایت سے پھیلنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

قابل ذکر ہے کہ سنیچر کے روز سوئز نہر کے مشرق میں مصری فوج کے ٹھکانے پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک افسر سمیت ١١ فوجی مارے گئے اور ہ زخمی ہوئے۔ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری لی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*