آج دشمن کو مرجعیت کی طاقت کا اندازہ ہو چکا ہے اور یہی وجہ ہے کہ شیعیت اپنے دینی مراکز کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔آج اگر دشمن کی نیندیں حرام ہیں تو مرجعیت کی وجہ سے ہیں۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شیعیان پاکستان حضرت آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی اور آیت اللہ شیخ محمد حسن اختری کے سانحہ کویٹہ مچھ کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی پر شکر گزار ہیں۔
آج دشمن کو مرجعیت کی طاقت کا اندازہ ہو چکا ہے اور یہی وجہ ہے کہ شیعیت اپنے دینی مراکز کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔آج اگر دشمن کی نیندیں حرام ہیں تو مرجعیت کی وجہ سے ہیں۔
ان الفاظ کا اظہار ملبرون آسٹریلیا کے امام جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمین اشفاق وحیدی نے اپنے پیغام میں مراجع عظام بالخصوص حضرت آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی کا شکریہ ادا کرنے کے ضمن میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی مدظہ نے شیعیان پاکستان کو ایک بہت بڑے بحران سے بچا لیا جس پر ہم پوری شیعہ قیادت کے ممنون و مشکور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں واضع ہو چکا ہے کہ شیعہ اور تشیع کے علمی مراکز امن پسند ہیں جو طاقتیں ان پر پابندیاں عائد کرتی ہیں وہ در حقیقت ان کی افادیت سے آگاہ نہیں ہیں اور ان کو دی جانے والے معلومات جھوٹ پر مبنی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲