شہید ڈاکٹر فیاض حسین کی میت لیہ پہنچ گئی، نماز جنازہ صبح ادا کی جائیگی

شہید ڈاکٹر فیاض حسین کی میت لیہ پہنچ گئی، نماز جنازہ صبح ادا کی جائیگی

لاہور میں ضلع لیہ سے تعلق رکھنے والے سرجن ڈاکٹر فیاض حسین کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے شہید کر دیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لاہور میں ضلع لیہ سے تعلق رکھنے والے سرجن ڈاکٹر فیاض حسین کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے شہید کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں مقیم جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر فیاض حسین کو قتل کر دیا گیا ہے، ڈاکٹر فیاض حسین آرتھوپیڈک سرجن تھے اور ان کا آبائی تعلق ضلع لیہ سے تعلق تھا۔ ڈاکٹر فیاض حسین کو فوری زخمی حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے، وقوعہ کی خبر ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی، تاہم ابھی تک قتل کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا، شہید ڈاکٹر فیاض حسین کی میت ان کے آبائی علاقہ چک نمبر 145 ضلع لیہ پہنچا دی گئی ہے، جہاں ان کی نماز جنازہ صبح آٹھ بجے ادا کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*