شہید محسن فخری زادہ کی شہادت و بیرونی جارحیت قابل مذمت ہے: قائد ملت جعفریہ

شہید محسن فخری زادہ کی شہادت و بیرونی جارحیت قابل مذمت ہے: قائد ملت جعفریہ

محسن فخری زادہ کی شہادت پر اظہار تعزیت، ایرانی سائنسدان کا بہیمانہ قتل کھلی زیادتی اور بین الاقوامی جرم، عالمی و کھلی تحقیقات کے ذریعے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ساجد نقوی

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایران کے ایٹمی اور دفاعی سائنسدان محسن فخری زادہ کی مظلومانہ شہادت و بیرونی جارحیت کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے ایٹمی سائنسدان کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ علی خامنہ ای ،سوگوار خاندان اور ایرانی قوم سے اظہار تعزیت کیا ہے جبکہ پاکستانی قوم کی جانب سے بھی دلی ہمدردی کا پیغام بھی پہنچایا۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ انسانی فطرت کا تقاضا ہے کہ کوئی انسان کسی دوسرے بے گناہ انسان کی جان نہیں لے سکتا جبکہ سائنسدانوں، دانشوروں، سکالرز، علماءاور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جان لینا بہت بڑی زیادتی ہے کیونکہ یہ شخصیات اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے انسانیت کی خدمت پر مامور ہوتے ہیں اور ایسے افراد کا قتل کھلی زیادتی کے ساتھ قومی و بین الاقوامی جرم تصور کیا جاتاہے لہٰذا ایسے قبیح فعل کے مرتکب مجرم کسی ر عایت کے مستحق نہیں ہوتے کیونکہ اگر ایسے دہشت گردوں اور مجرموں کو کیفرکردار تک نہ پہنچایا جائے تو دنیا کا امن برقرار رہ سکتاہے نہ ہی انسانی معاشرہ ایسے درندوں کو برداشت کرسکتاہے۔

انہوں نے محسن فخری زادہ کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے عالمی اداروں سے مطالبہ کیاکہ ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس سانحہ کی کھلی تحقیقات کرائیں اور مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچائیں تاکہ دنیا کو افراتفری اور بد امنی سے بچایا جاسکے۔ دریں اثنا علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ شہید محسن فخری زادہ نے اپنے ملک و قو م کیلئے جو خدمات سرا نجام دیں ہیں وہ قابل تعریف ہیں اور انہوںنے ملک کو سائنسی میدان میں مستحکم اور نا قابل تسخیربنانے کیلئے اپنی قیمتی جان تک قربان کر دی۔ انہوںنے مزید کہا کہ شہید محسن فخری زادہ کی شہادت کی کڑیاں صہیونی دہشتگردوں کی جانب جارہی ہیں جن کا مقصد ایران کو کمزور کرنا ہے۔آخر میں انہوںنے کہا کہ دہشتگردی کا ارتکاب چاہے وہ کسی شخص یا حکومت کی جانب سے کیا جائے، ایک بین الاقوامی جرم اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے، سلامتی کونسل سمیت دیگر عالمی اداروں کو نوٹس لینا چاہئے۔ اس وقت عالمی سامراج نہیں چاہتا کہ کوئی مسلم ریاست ایٹمی طاقت بن سکے ۔امہ اور امن پسند دنیا کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

All Content by AhlulBayt (a.s.) News Agency - ABNA is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License