شمالی مقبوضہ فلسطین میں بھیانک آگ

شمالی مقبوضہ فلسطین میں بھیانک آگ

شمالی مقبوضہ فلسطین کی احراش کالونی میں بھیانک آتش زدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا نے صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ آتش زدگی کا یہ واقعہ سنیچر کی شام شمالی مقبوضہ فلسطین کی احراش کالونی میں پیش آیا ہے جس کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آگ پرقابو پانے کے لئے فائربریگیڈ کے نو دستوں اور ان کی مدد کے لئے چارطیاروں کواستعمال کرنا پڑا۔

صیہونی میڈیا ذرائع نے آتش زدگی کی وجوہات اوراس سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا ہے۔

گزشتہ ایک برس میں مقبوضہ فلسطین میں آتش زدگی کے کئی واقعات پیش آئے ہیں جن میں شمالی کریات شمونا اور مشرقی بیت المقدس کی بھیانک آتش زدگی کی جانب اشارہ کیا جا سکتا ہے۔

جنوبی مقبوضہ فلسطین کے بعض علاقے اوراس میں واقع صیہونی کالونیاں بھی غزہ کی جانب سے بھیجے جانے والے آتشیں غباروں سے آتش زدگی کا شکارہوتی رہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*