شام-ترکی سرحد پر بم دھماکہ، کئی ترک فوجی ہلاک

شام-ترکی سرحد پر بم دھماکہ، کئی ترک فوجی ہلاک

ترکی کی وزرات دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ شام سے ملی اس ملک کی سرحد پر دیسی بم کے دھماکے میں کم سے کم 3 ترک فوجی ہلاک ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترکی کی وزرات دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ شام سے ملی اس ملک کی سرحد پر دیسی بم کے دھماکے میں کم سے کم 3 ترک فوجی ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق، یہ دھماکہ سرحدی پٹی آقجہ قلعہ میں ہوا۔

ترک وزارت دفاع نے بم دھماکہ کے ذمہ داروں کا پتہ لگانے کے لئے 3 ہیلی کاپٹر روانے کرنے کی خبر دیتے ہوئے، بنا کسی تفصیل کے دہشتگردوں کو اس دھماکے کا ذمہ دار بتایا۔

پولیس نے اس دھماکے کے ذمہ داروں کا پتہ لگانے اور انکی گرفتاری کے لئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ترکی کردستان پیریاٹک یونین پی کے کے کو دہشتگردو گروہ کی فہرست میں شامل کر چکا ہے اور وہ اس طرح کے حملوں کے لئے زیادہ تر اس گروہ کو ذمہ دار بتاتا ہے۔

ترکی شمالی شام اور عراق میں پی کے کے سے نمٹنے کے بہانے ان ملکوں میں فوجی مداخلت کر رہا ہے جسکے دونوں ملکوں کی حکومت و عوام سخت خلاف ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*