سیرالیون سے تعلق رکھنے والے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے رکن "شیخ احمد تیجان سیلا" کا انتقال

سیرالیون سے تعلق رکھنے والے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے رکن

مرحوم مذہب اہل بیت(ع) کے مبلغ، افریقہ کے ممتاز عالم دین اور سیرالیون کی ایک بڑی مسجد فری ٹاؤن مرکزی مسجد کے امام جمعہ و جماعت تھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سیرالیون سے تعلق رکھنے والے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے رکن حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ احمد تیجان سیلا کا جمعرات کو انتقال ہو گیا۔
مرحوم مذہب اہل بیت(ع) کے مبلغ، افریقہ کے ممتاز عالم دین اور سیرالیون کی ایک بڑی مسجد فری ٹاؤن مرکزی مسجد کے امام جمعہ و جماعت تھے۔
شیخ احمد تیجان سیلا سیرالیون کے بین المذاہب کونسل کے رکن ہونے کے ساتھ ساتھ اس ملک کی مسلم یونین کونسل کے سربراہ بھی تھے۔
خیال رہے کہ جمہوریہ سیرالیون مغربی افریقہ کا ایک ملک ہے اور اس کا دار الحکومت اور سب سے بڑا شہر فری ٹاؤن ہے۔ سیرالیون کی مجموعی آبادی ۶۰ لاکھ ہے اور اس کی سرکاری زبان انگریزی ہے۔ سیرالیون کی قریب ستر فیصد آبادی مسلمان اور ۳۰ فیصد عیسائی ہیں۔
اس ملک میں شیعوں کی تعداد چھ لاکھ سے دس لاکھ تک بتائی جاتی ہے۔

.............

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*