?>

سید حسن نصر اللہ کے نام آیت اللہ رمضانی کا تعزیتی پیغام

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ یقینی طور پر ، لبنان کی مومن اور وفادار قوم، آپ کی دانشمندانہ رہنمائی کے ساتھ مختلف قوموں میں اتحاد کے تحفظ کے ذریعے ، صہیونی دشمن کے ناجائز عزائم کو ناکام بنائے گی۔ اور ماضی کی طرح اس مشکل امتحان میں بھی سربلند ہو گی۔

اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل ، آیت اللہ "رضا رمضانی" نے "سید حسن نصراللہ" کو بیروت کی بندرگاہ میں ہونے والے دھماکے کے بعد ایک تعزیتی پیغام بھیج کر اس دھماکے میں لبنانی شہریوں کی ایک بڑی تعداد کے جانبحق اور زخمی ہونے پر تسلیت پیش کی ہے۔

اہل بیت (ع) کے عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل کے پیغام کا ترجمہ مندرجہ ذیل ہے۔



بسم الله الرحمن الرحیم


حضرت حجة الاسلام والمسلمین حاج سید حسن نصرالله دام عزه العالی
معزز ممبر برائے اعلیٰ کونسل اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی
اور سکریٹری جنرل برائے حزب اللہ لبنان


سلام علیکم بما صبرتم فنعم عقبی الدار؛


بیروت کی بندرگاہ میں ہوئے خوفناک دھماکے اور آپ کے ہم وطنوں کی ایک بڑی تعداد کی جانبحق اور زخمی ہونے نے ہمیں بہت غمزدہ اور غمگین کر دیا۔

ہم لبنان کے عزیز عوام اور محور مزاحمت سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے لبنان کے واقعات کو تشویش کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔ اور آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم بھی اس بحران میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

یقینی طور پر ، لبنان کی مومن اور وفادار قوم، آپ کی دانشمندانہ رہنمائی کے ساتھ مختلف قوموں میں اتحاد کے تحفظ کے ذریعے ، صہیونی دشمن کے ناجائز عزائم کو ناکام بنائے گی۔ اور ماضی کی طرح اس مشکل امتحان میں بھی سربلند ہو گی۔ جیسا کہ حزب اللہ کے بہادر جوانوں نے سانحے کے ابتدائی لمحات سے ہی متاثرہ افراد کی خدمت شروع کر دی، آگے بھی امید ہے کہ خدا کے فضل و کرم سے کھنڈرات کی مکمل تعمیر نو تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔  
میں اپنی طرف سے اور اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے جملہ اراکین کی جانب سے اس اندوہ ناک واقعے میں کثیر تعداد میں جانوں کے ضیاع پر تسلیت پیش کرتے ہوئے مرحومین کے لیے بارگاہ رب العزت میں مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر و اجر کی دعا کرتا ہوں نیز زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا رکھتا ہوں۔
مشکلات اور پریشانیوں کے ان بحرانی حالات میں، میں آپ کے لیے بھی زینبی صبر کی امید رکھتا ہوں، اور رہبر انقلاب اسلامی کی اس خوشخبری کو دھراتا ہوں: اس حادثے کے مقابلے میں صبر کرنا لبنان کے اعزاز کی سنہری پتی ہو گی‘‘۔
وَاصْبِرْ لِحُكمِ رَبِّكَ فَإِنَّكَ بِأَعْيُنِنَا وَسَبِّحْ بِحَمدِ رَبِّكَ حينَ تَقُوم.
رضا رمضانی
سکریٹری جنرل برائے اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی
7 اگست ، 2016

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی