سعودی قصبہ العوامیہ میں مسجد امام حسین (ع) کو شہید کرنا عذاب الہی کو دعوت دینا ہے: ڈاکٹر سید شفقت شیرازی

 سعودی قصبہ العوامیہ میں مسجد امام حسین (ع) کو شہید کرنا عذاب الہی کو دعوت دینا ہے: ڈاکٹر سید شفقت شیرازی

سعودی فورسز کا ایک عالم دین کے گھر کا گھیراؤ کرنا، چھاپہ مارنا اور چادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کرنا خود سعودی قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے اور انسانیت و اہل وطن کی اہانت بھی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی سیکرٹری شعبہ امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے ممتاز سعودی لیڈر و شیعہ عالم دین علامہ سید ہاشم الشخص کی گرفتار پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت نے انتہائی نامناسب رویہ اپناتے ہوئے اصلاح پسند، مفکر اور نڈر علمائے دین کے خلاف جس طرح کاروائی کی ہے وہ ہر صورت قابل مذمت ہے۔
سعودی فورسز کا ایک عالم دین کے گھر کا گھیراؤ کرنا، چھاپہ مارنا اور چادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کرنا خود سعودی قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے اور انسانیت و اہل وطن کی اہانت بھی۔
علامہ شیرازی نے اپنے بیان میں سید ہاشم کے گھر چھاپہ مارنے اور ان کی غیر قانونی گرفتاری کو حکومت سعودی عرب کی اپنے ہی شہریوں کے خلاف ریاستی دھشتگردی سے تعبیر کیا اور ان مظالم کو فوری طور پر بند کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی تنظیموں و عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان گھناؤنے جرائم کے خلاف آواز بلند کریں۔
نیز قصبہ العوامیہ میں شہید الشیخ باقر النمر کے مقام خطابت مسجد امام حسین کو سعودی حکومت کی جانب سے گرانے پر علامہ نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈرے سعودی حکومت کے زوال کا باعث بن سکتے ہیں خدا کے گھر کی توہین عذاب الہی کو دعوت دینے سے کم نہیں۔

..........

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

All Content by AhlulBayt (a.s.) News Agency - ABNA is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License