سعودی عرب کے ممتاز شیعہ عالم دین کا انتقال/ پہلے شیعہ خطیب جنہوں نے امریکی یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کی

سعودی عرب کے ممتاز شیعہ عالم دین کا انتقال/ پہلے شیعہ خطیب جنہوں نے امریکی یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کی

شیخ الخاطر پہلے وہ سعودی خطیب اور عالم دین تھے جنہوں نے بیروت میں واقع امریکی یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کی تھی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے ممتاز شیعہ عالم دین " شیخ سعید بن ناصر الخاطر" 89 سال کی عمر میں صوبہ قطیف کے علاقے القدیح میں انتقال کر گئے۔
مرحوم ان کمیاب علماء میں سے ایک شمار ہوتے ہیں جنہوں نے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیوی تعلیم بھی حاصل کی وہ ایک شیعہ مبلغ اور معروف خطیب ہونے کے علاوہ سرکاری ملازم بھی تھے۔
مرحوم نے دینی علم حاصل کرنے کے علاوہ بیروت کی امریکی یونیورسٹی سے عربی ادب میں ڈگری بھی حاصل کی۔
شیخ الخاطر پہلے وہ سعودی خطیب اور عالم دین تھے جنہوں نے بیروت میں واقع امریکی یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کی تھی۔
القدیح کے علاقے میں اسپورٹ کلب، خیراتی ادارے اور مدارس کا قیام اس شیعہ عالم دین کے نمایاں کاموں میں شمار ہوتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*