سعودی عرب کے فرمانروا اور ولیعہد کی تصاویر پر سیاہ رنگ پھیر دیا گيا

سعودی عرب کے فرمانروا اور ولیعہد کی تصاویر پر سیاہ رنگ پھیر دیا گيا

سعودی عرب کے فرمانروا اور ولیعہد کی تصاویر پر سیاہ رنگ پھیر دیا گيا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوم عرفہ کے موقع پر سعودی عرب میں احتجاج کی اپیل زور پکڑ رہی ہے۔

ایک عرب نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی شہریوں نے دیواروں پر بنی شاہ سلمان بن سعود اور محمد بن سلمان کی تصاویر پر سیاہ رنگ پھیر کے اس احتجاجی کمپین کا آغاز کر دیا ہے۔

لوگوں میں سعودی عرب کی روایات کے منافی مغربی تہذیب کے ترویج اور غیر اسلامی طور طریقوں کے فروغ کے تعلق سے آل سعود کے اقدامات پر بھی شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

نائٹ کلبوں میں بے پناہ رش اور مدینے و مکہ میں کورونا کے بہانے بندشوں پر بھی سعودی شہریوں میں آل سعود کے خلاف سخت ناراضگی پائی جاتی ہے۔

عوامی احتجاج کی کال کرنے والے افراد، تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی اور شہریوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک کے فوری خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ مکہ مکرمہ میں یوم عرفہ کے موقع پر مظاہروں کے خوف سے سعودی سیکورٹی فورس نے اپنا گشت بڑھا دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*