سعودی حکومت جنت البقیع میں مزارات مقدسہ کی تعمیر نو کی اجازت دے، مولانا سید کلب جواد نقوی

سعودی حکومت جنت البقیع میں مزارات مقدسہ کی تعمیر نو کی اجازت دے، مولانا سید کلب جواد نقوی

مولانا نے کہا کہ سعودی تکفیری حکومت ایک غیر اسلامی حکومت ہے جسکے غیر شرعی اقدامامت کی عالمی سطح پر مذمت اور مخالفت ہونی چاہیے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے بیان جاری کرتے ہوے تکفیری سعودی حکومت کے غیر اسلامی اقدامامت کی سخت مخالفت کرتے ہوے جنت البقیع میں مقدس مزارات کی تعمیرنو کا مطالبہ کیا۔

مولانا نے کہا کہ سعودی تکفیری حکومت ایک غیر اسلامی حکومت ہے جسکے غیر شرعی اقدامامت کی عالمی سطح پر مذمت اور مخالفت ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور استعماری طاقتوں نے ایک منصوبہ بند سازش کے تحت وہابیت کو جنم دیا تھا تاکہ مسلمانوں میں اختلافات و انتشارکو فروغ دیا جا سکےـ۔اس وہابی وتکفیری گروہ کے ہاتھوں صرف اور صرف اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہونچاہے۔برطانوی جاسوس ہمفرے کی ڈائری سے بعض اہم حقائق کا انکشاف ہوتاہے جس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ محمد بن عبدالوہاب استعماری طاقتوں کا آلۂ کارتھا جسےبرطانیہ کی پوری سرپرستی حاصل تھی۔
مولانا نے کہا کہ جنت البقیع کے انہدام کے وقت لکھنؤ میں تاریخی احتجاجی جلوس نکالا گیا تھا جسکی قیادت میرے جد امجد مولانا کلب حسین طاب ثراہ نے کی تھی۔یہ جلوس امام باڑہ غفرآن ماب سے امام باڑہ جھائو لال (بیت المال کا امام باڑہ ) تک گیا تھا۔اس وقت انگریز حکومت اس جلوس کے نکلنے کی مخالف تھی ،مگر احتجاجی جلوس کامیاب رہا اور پچاس سال سے بھی زائد عرصے تک یہ جلوس نکلتا رہا۔جس زمانے میں عزاداری کے جلوسوں پر پابندی عائد کی گئی یہ جلوس بھی بند کروادیا گیا ۔
مولانا نے کہا کہ ہم ہندوستانی حکومت سے مانگ کرتے ہیں کہ وہ سعودی حکومت پر دبائو بنائے تاکہ جنت البقیع میں مزارات مقدسہ کی تعمیر نو ممکن ہوسکے ۔جنت البقیع میں رسول خداؐ کی اکلوتی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا کی قبر ہے ۔ہمارے ائمہ کی قبریں ہیں ۔ازواج رسول اور اصحاب کرام کی قبریں ہیں ۔ہماری دعاہے کہ جلد از جلد جنت البقیع میں مزارات کی تعمیر نو ممکن ہو اور ظالم سعودی حکومت اپنے انجام کو پہونچے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*