?>

سامراج کے خلاف جد و جہد میں علماء کا اہم کردار رہا ہے: جنرل باقری

سامراج کے خلاف جد و جہد میں علماء کا اہم کردار رہا ہے: جنرل باقری

پہلا علمداران انقلاب اسلامی قومی فیسٹول اتوار کے روز ایک خصوصی تقریب کے بعد ختم ہوگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پہلے علمداران انقلاب اسلامی قومی فیسٹول کی اختتامی تقریب میں ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری بھی شریک تھے۔ اس موقع خطاب کرتے ہوئے جنرل محمد باقری نے کہا کہ سامراج کے خلاف جدوجہد اور معاشرے کی آگہی میں علمائے کرام نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
جنرل محمد باقری نے کا کہنا تھا کہ دفاع مقدس میں علمائے کرام اور دینی طلبہ نے بھرپور حصہ لیا جنگ  کے مختلف محاذوں پر بیس ہزار طلبہ اور علما موجود تھے جن میں سے چار ہزار نے جام شہادت نوش کیا ہے۔
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ یہ بات زور دے کر کہی کہ محاذ جنگ پر موجود سپاہیوں کے حوصلے بڑھانے اور میں جوش و ولولہ پیدا کرنے میں بھی علمائے کرام نے اہم کردار ادا کیا۔
قابل ذکر ہے کہ پہلے علمداران انقلاب اسلامی قومی فیسٹول کی اختتامی تقریب قم کے مدرسہ دارالشفا میں منعقد کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی