آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی کچھ دیر پہلے اس دار دنیا کو الوداع کہہ کر دار ابدی کی طرف کوچ کر گئے۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امام خمینی(رہ) تعلیمی و تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ ایک مہینہ علالت کے بعد کچھ دیر قبل تہران کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔
اسلامی فلاسفر، انقلاب اسلامی کے سخت حامی اور ایران کی ممتاز علمی شخصیت جنہوں نے ساری زندگی اسلام اور انقلاب کی خدمت اور تعلیمات اہل بیت(ع) کو عقلی اور منطقی دلائل کے ساتھ بیان کرنے میں صرف کر دی تقریبا ایک مہینہ پہلے کچھ علالت کی وجہ سے تہران کے ایک ہسپتال میں ایڈمٹ ہوئے تھے۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا اس غمناک موقع پر امام زمانہ (عج)، رہبر انقلاب اسلامی اور حوزات علمیہ کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحوم مغفور کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعاگو ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲