?>

رہبر انقلاب کی کورونا سے نمٹنے کے لیے مکمل آمادگی پر تاکید

رہبر انقلاب کی کورونا سے نمٹنے کے لیے مکمل آمادگی پر تاکید

رہبر انقلاب اسلامی نے کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے ٹھوس فیصلے لینے اور اس عالمی وبا سے نمنٹے کے لئے عوام اور سبھی حکومتی اداروں کو مکمل طور پرآمادہ کرنے اور باہمی تعاون پر زور دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہفتے کو نیشنل اینٹی کورونا ہیڈکوارٹر کے عہدیداروں سے ملاقات میں فرمایا کہ امریکا جیسے بعض ملکوں میں کورونا کے خلاف مہم میں بدترین طریقہ کار اپنایا گیا لیکن ہمیں چاہئے کہ ہم اس وبا کا جو عوام کی جان و سلامتی اور اقتصاد کے لئے خطرہ ہے بہترین طریقے سے مقابلہ کریں۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ اس سلسلے میں ملک میں بہترین اقدامات انجام دئے گئے ہیں اور خداوندعالم کے فضل سے کوئی بھی واقعہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی و پیشرفت کو نہیں روک سکا ہے  لیکن ترقی و پیشرفت کی تیز رفتاری میں جو روکاوٹیں حائل ہو گئی  ہیں ان کو پھر سے دور کرنے اور رفتار کو مزیر تیز کرنے کی ضرورت ہے-

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ کورونا سے مقابلے کے لئے ضروری ہے کہ  ٹھوس فیصلے کئے جائیں اور تمام اداروں اور عوام کے درمیان تعاون کو یقینی بنایا جائے اور انہیں اس کے لئے مکمل طور پر آمادہ کیا جائے-

آپ نے فرمایا کہ البتہ یہ تعاون صرف کورونا کے خلاف جنگ کے لئے ہی مختص  نہیں ہونا چاہئے بلکہ تمام معاملات خاص طور پر سیاسی معاملات میں بھی حکومتی اداروں اور عوام کے درمیان بھرپور تعاون  انجام پانا چاہئے۔

خیال رہے کہ ایران میں کورونا کی روک تھام کے پیش نظر صدر جمہوریہ کی نگرانی میں ایک خصوصی ہیڈ کواٹر تشکیل دیا گیا تھا جس کی نگرانی میں انسداد کورونا مہم بڑے زور و شور سے جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی