دنیا کے سامنے آ گیا، ایران پر امریکی پابندیوں کا مقصد

دنیا کے سامنے آ گیا، ایران پر امریکی پابندیوں کا مقصد

امریکی حکومت کی ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف امریکا کی سابق حکومت کی پابندیوں کا مقصد، اس ملک کے اقتصاد کو کمزور کرنا تھا تاکہ لوگ سڑکوں پر اتر کر حکومت کے خلاف مظاہرے کریں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی سابق حکومت میں اقوام متحدہ کی نمائندہ نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ حکومت کا مقصد ایران کے اقتصاد کو کمزور کرنا اور عوام کو سڑکوں پر مظاہرہ کرنے پر مجبور کرنا تھا۔

انہوں نے فاکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ پابندیوں نے ایران کے اقتصاد کو کمزور کر دیا اور عوام نے حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل کر مظاہرے بھی کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یہی سب چاہتے تھے۔

انہوں نے ایران کے بارے میں موجودہ صدر جو بائیڈن کی ممکنہ پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے اسے واقعی خطرناک قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ دیکھ رہے ہیں کہ وہ ایران کے ایٹمی معاہدے میں واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں، اس کا کیا مطلب ہے؟ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ چاہتے ہیں ان تمام پابندیوں کو ختم کر دیں جو ہم نے ایران پر عائد کی تھیں۔

.......

/242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*