دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام ہفتہ وار اجتماعی دعائے توسل

دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام ہفتہ وار اجتماعی دعائے توسل

دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام ہفتہ وار اجتماعی دعائے توسل و مناجات پاکستان کی سر زمین میں اہلبیتؑ کی محبت کے جرم میں بلاجواز لاپتہ افراد شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے خصوصی دعا محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد ہوئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام ہفتہ وار اجتماعی دعائے توسل و مناجات پاکستان کی سر زمین میں اہلبیتؑ کی محبت کے جرم میں بلاجواز لاپتہ افراد شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے خصوصی دعا محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد ہوئی، جس میں تلاوت دعا کی سعادت ڈاکٹر سید مولانا مظفر حسین رضوی نے حاصل کی اور استغاثہ سید ناصر آغا نے پش کیا، دعائیہ اجتماع میں مسنگ پرسنز کی فیملیز، مومنین و مومنات کی بڑی تعداد کے علاوہ مولانا ڈاکٹر عقیل موسٰی، علامہ مبشر حسن، مولانا بشیر، عزادار حسین کاظمی، ناصر حسینی، ضامن عباس نقوی اور علمدار حیدر نے شرکت کی، اس موقع پر مولانا مظفر حسین رضوی، علامہ مبشر حسن نے کہا کہ ہمارے بے گناہ افراد کئی سالوں سے لاپتہ ہیں اور پاکستان میں دہشت گرد پاک فوج، رینجرز، پولیس، مساجد، امام باگارہوں پر حملوں میں ملوث ملک دشمن دہشت گرد آزاد اور بانیان پاکستان کی اولادیں کئی سالوں سے لاپتہ ہیں ہم حکومت و ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شیعہ مسنگ پرسنز کو فی الفور رہا کیا جائے اور ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم کوئی اقدام اٹھائیں، دعائیہ اجتماع کے اختتام پر تبرک تقسیم کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*