?>

داعشی دھشتگردوں نے شام میں پھر عورتوں کو اغوا کرنا شروع کر دیا

داعشی دھشتگردوں نے شام میں پھر عورتوں کو اغوا کرنا شروع کر دیا

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ سے وابستہ دہشت گرد، شمالی شام سے عورتوں کو اغوا کرنے کی کارروائیاں کر رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سانا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ سے وابستہ شامی ڈیموکریٹک دہشت گرد (قسد) نے دیرالزور اور الحسکہ میں دہشتگردی کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ان علاقوں کے عوام کے خلاف دہشتگردانہ اقدامات انجام دے رہے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں نے دیرالزور کے علاقے طابیہ اور اسی طرح الرمیلان کے دیہی علاقے الصبیحیه میں ایک کارروائی کے دوران 9 افراد کو اغوا کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا ہونے  والوں میں عورتیں بھی شامل ہیں۔

اگرچہ شام میں دہشت گردوں کا اب کسی بھی علاقے پر قبضہ نہیں ہے لیکن اس کے  باوجود اس گروہ کے بعض عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور موقع ملنے پر وہ دہشت گردانہ حملے کر تے ہیں تاہم شامی فوج اپنے ملک کے مختلف علاقوں سے ان باقی ماندہ دہشت گردوں کا بھی صفایا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ دو ہزار گیارہ میں امریکہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے شام میں سکیورٹی بحران کو ہوا دی تاہم شامی فوج نے ایران، استقامتی محاذ اور روس کی مدد سے خونخوار دہشتگردوں منجملہ تکفیری ٹولے داعش کوشکست دی، تاہم اب بھی  شام کے بعض علاقوں میں امریکہ، سعودی عرب اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگرد عناصر سرگرم عمل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی