?>

خطے کے تمام ممالک اپنے امن کے لیے قاسم سلیمانی کے مرہون منت ہیں: عراقی علما کونسل؂

خطے کے تمام ممالک اپنے امن کے لیے قاسم سلیمانی کے مرہون منت ہیں: عراقی علما کونسل؂

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے بارہا کہا ہے کہ وہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے علاقے میں موجود ہے؛ جو بھی شخص وائٹ ہاؤس کے متضاد بیانات اور خبروں کی پیروی کرتا ہے اسے معلوم ہوگا کہ داعش امریکہ کی حمایت یافتہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی علمائے کرام کی کونسل کے نائب چیئرمین نے کہا ہے کہ امریکہ نے دہشتگردی کیخلاف مقابلہ کیلئے سب سے بڑے جد و جہد کرنے والے جنرل سلیمانی اور ابومہدی المہندس کو شہید کیا۔

ان خیالات کا اظہار "شیخ محمود نوری" نے پیر کی رات شہید جنرل سلیمانی اور نئی اسلامی تہذیب سے متعلق منعقدہ وبینار کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے بارہا کہا ہے کہ وہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے علاقے میں موجود ہے؛ جو بھی شخص وائٹ ہاؤس کے متضاد بیانات اور خبروں کی پیروی کرتا ہے اسے معلوم ہوگا کہ داعش امریکہ کی حمایت یافتہ ہے۔

اس موقع پر بھارتی محقق ڈاکٹر "عبدالمصد" نے کہا ہے کہ آج، ایران اپنی خصوصی اور انوکھی حکمت عملیوں اور پالیسیوں کیساتھ مغربی ایشین خطے کی اعلی فوجی اور سیاسی طاقتوں میں شامل ہوچکا ہے اور شہید جنرل قاسم سلیمانی، اسلامی جمہوریہ کی علاقائی اور بین الاقوامی پالیسیوں کے ڈیزائنرز اور نفاذ کاروں میں سے ایک ہیں۔

لبنانی حزب اللہ پولیٹیکل کونسل کے ممبر "سید سامی خضرا" نے کہا کہ ہم، شہید سلیمانی اور المہندس کی شہادت کے بعد ان کی کامیابیوں اور کوششوں سے واقف ہوگئے۔

دراین اثنا "معصومہ رشاد" نے کہا کہ سردار سلیمانی کا نظریہ، قومی اور بین الاقوامی میدان میں مزاحمت کا نمونہ ہے؛ دنیا میں تہذیب کے میدان میں یہ نظریہ مختلف حالات میں ہمیشہ مزاحمت اور جدوجہد کے نقطہ نظر کو فروغ دیتا ہے۔

اس کے علاوہ یونیسکو کمیشن کے سکریٹری جنرل "حجت اللہ ایوبی" نے کہا کہ نہ صرف ایرانی عوام، اپنی امن کو جنرل سلیمانی کے مرہوں منت ہیں بلکہ عراق، شام، پورے علاقے اور حتی کہ یورپ اور مغرب میں امن بھی آپ کے مرہون منت ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی