اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی شراکت سے حضرت حمزہ (ع) بین اقوامی سیمینار جامعۃ المصطفی(ص) العالمیہ کے مدرسۂ امام خمینی (رح) میں منعقد ہوا۔
اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی-ابنا– کی رپورٹ کے مطابق، اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی شراکت سے حضرت حمزہ (ع) بین الاقوامی سیمینار قم مقدسہ میں واقع جامعۃ المصطفی(ص) العالمیہ سے وابستہ مدرسۂ امام خمینی (قدس سرہ) میں، منعقد ہوا۔
اس سیمینار میں جناب حمزہ (ع) کے حوالے سے دیا گیا رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام بھی نشر کیا گیا۔
سیمینار میں حوزہ علمیہ قم کے اساتذہ کی جمعیت کے رکن آیت اللہ رضا استادی، حوزات علمیہ کے سربراہ آیت اللہ اعرافی اور مشہور عالم و مقرر حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر رفیعی سیمینار کے مقررین میں شامل تھے۔
گروپوں کی رپورٹ، بہتر کاوشوں کے مؤلفین کی تحسین و تجلیل اور تمام تر کاوشوں کی نمائش حضرت حمزہ (ع) بین الاقوامی سیمینار کے دیگر پروگرام تھے۔
حضرت حمزہ (ع) بین الاقوامی سیمینار دو روزہ تھا اور بدھ 2 فروری کو ماہرین کے گروپوں کی دو نشستیں صبح اور عصر کو منعقد ہوئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
110