حضرت امام موسی کاظم (ع) کی ولادت با سعادت مبارک ہو

حضرت امام موسی کاظم (ع) کی ولادت با سعادت مبارک ہو

آج اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں فرزند رسول حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کا یوم ولادت با سعادت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرزند رسول امام موسی کاظم علیہ السلام 20 ذی الحجه سال 128 ہجری کو ابواء نامی گاؤں میں جو مکے اور مدینے کے در میان واقع ہے، اس دنیا میں تشریف لائے۔ فرزند رسول حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر عراق کے شہر کاظمین، نجف اشرف،کربلائے معلی اور اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پوری دنیا سراپا جشن وسرور ہے۔ اس پرمسرت موقع پر ایران کے سبھی شہروں کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے اور جگہ جگہ جشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔

پاکستان و ہندوستان سے بھی خبریں ہیں کہ آسمان امامت ولایت کے ساتویں آفتاب عالم تاب حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کا جشن ولادت بہت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جا رہا ہے جبکہ امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر آپ کے لاکھوں شیدائی بغداد کے علاقے کاظمین  پہنچ چکے ہیں جہاں آپ کا روضہ اقدس واقع ہے۔ عراق کے مختلف شہروں سے زائرین پیدل چل کر کاظمین پہنچے ہیں۔ اس موقع پر بغداد، کاظمین اور خاص طور پر زائرین کے راستوں میں سیکورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

سحرعالمی نیٹ ورک اس مبارک موقع پر اپنے تمام سامعین، ناظرین، قارئین اور چاہنے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔



/129


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*