?>

جوبائیڈن سے ایران پر لگائی گئی یکطرفہ پابندیاں ختم کرنے کی امید ہے: فرانسیسی سفیر

جوبائیڈن سے ایران پر لگائی گئی یکطرفہ پابندیاں ختم کرنے کی امید ہے: فرانسیسی سفیر

ایران میں سابق فرانسیسی سفیر فرانسوا لینکونو نے بھی جوہری معاہدے کے بارے میں یوروپی موقف کے بارے میں کہا کہ یورپی حکومتیں واضح طور پر جوہری معاہدے کے مفادات کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں تعینات فرانس کے سابق سفیر نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے جوبائیڈن کے پہلے فیصلوں میں سے ایک ایران کی پابندیاں ختم کرنا خاص طور پر ادویات اور طبی سامان تک بلا روک ٹوک رسائی فراہم کرنا ہو۔

پابندیاں ختم کرنے کے لیے امریکی نئی انتظامیہ کا نیا اقدام بہت تیزی اور غیر مشروط طور پر کیا جاسکتا ہے، جس سے اگلے اچھے اقدامات کی راہ ہموار ہوگی۔

ایران میں سابق فرانسیسی سفیر فرانسوا لینکونو نے بھی جوہری معاہدے کے بارے میں یوروپی موقف کے بارے میں کہا کہ یورپی حکومتیں واضح طور پر جوہری معاہدے کے مفادات کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں۔ اگر چہ ہمیں یہ اعتراف کرنا ہوگا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جارحانہ پالیسیوں کے مقابلہ میں یہ عزم کمزور ہے۔

انہوں نے تمام تر دباؤ اور معاشی و مسلط شدہ جنگ کے باوجود گذشتہ 40 برسوں کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی بقا اور استحکام کی وجہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مغربی میڈیا کی پیش گوئیوں کے برخلاف اسلامی جمہوریہ ایران چالیس سال کے بعد ابھی بھی کھڑا ہے جس کی پہلی وجہ یہ ہے کہ ایرانیوں کی بھاری اکثریت انقلاب کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں اور دوسری وجہ یہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت نے شہنشاہی حکومت کے دوران ہونے والی غلطیوں کو دہرایا نہیں ہے۔

فرانسیسی سفارت کار نے اپنی ایرانی ثقافت سے واقفیت کے بارے میں یہ بھی کہا کہ اگر ہم ایرانیوں کی بہت ہی اعلی سطحی تعلیم اور بہت ہی پرانی ثقافت پر غور کریں تو یہ بات واضح ہے کہ ایران میں بہت وسیع ترقی کی صلاحیت موجود ہےاگرچہ جنگ ، غیر ملکی دباؤ ، پابندیوں ، جیسے نامناسب حالات کی وجہ سے اس کی غیر معمولی صلاحیت ابھی تک پنپ نہیں سکی ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی