جنوبی ایشیا کا پائیدار امن مسئلہ کشمیر سے جڑا ہے: علامہ ساجد نقوی

جنوبی ایشیا کا پائیدار امن مسئلہ کشمیر سے جڑا ہے: علامہ ساجد نقوی

ساجد نقوی نے کہا کہ” مسئلہ کشمیر “ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر اُٹھایا جا چکا ، ڈوزئیر بھی دئیے جاچکے اور بھارت کے جنگی جنون سے متعلقہ ای یوڈس انفولیب رپورٹ سے بھی بین الاقوامی ادارے آگاہ اور اس کی مذمت کر چکے لیکن بھار ت کی ہٹ دھرمی اور مظالم میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ جنوبی ایشیاکا پائیدار امن مسئلہ کشمیر سے جڑا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے جامع لائحہ عمل اور عملی اقدامات ضروری ہیں۔ جنگ کا آپشن چھوڑ کر ایک جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے جس کے نتیجہ میں سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ مسئلہ کشمیر کسی نتیجہ تک پہنچے ۔

انہوں نے کہا کہ” مسئلہ کشمیر “ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر اُٹھایا جا چکا ، ڈوزئیر بھی دئیے جاچکے اور بھارت کے جنگی جنون سے متعلقہ ای یوڈس انفولیب رپورٹ سے بھی بین الاقوامی ادارے آگاہ اور اس کی مذمت کر چکے لیکن بھار ت کی ہٹ دھرمی اور مظالم میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے ، کشمیریوں کی آزادی سلب ہوتی جارہی ہے اور ان پر عرصہ حیات تنگ ہوتا جا رہاہے ۔اب ضرورت اس امر کی ہے کہ خارجہ امور کے ماہرین، ماہرین قانون ، سیاسی شخصیات، دانشوروں، سکالرز، معروف صحافیوں، علماء ،سول سوسائیٹی کے نمائندوں اور سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جامع قومی لائحہ عمل تیارکیا جائے، متفقہ لائحہ عمل پر ایک آواز ہو کر بھر پور عملی اقدامات کئے جائیں تاکہ مسئلہ کشمیر کسی نتیجہ تک پہنچ سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

All Content by AhlulBayt (a.s.) News Agency - ABNA is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License