جنوبی ایران کے بحری حدود میں غیرملکی آئل ٹینکر کو پکڑ لیا گیا

جنوبی ایران کے بحری حدود میں غیرملکی آئل ٹینکر کو پکڑ لیا گیا

ایڈمیرل حاجیان کا کہنا ہے کہ بحریہ کے جوانوں نے اس آئل ٹینکر کو روک کر اس کی تلاشی لی جس میں ایک لاکھ پچاس ہزار لیٹر سے زیادہ ڈیزل اسمگل ہو رہا تھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے جوانوں نے جنوبی ایران کے ضلع پارسیان کی سمندری حدود میں ایندھن اسمگل کرنے والے ایک غیرملکی آئل ٹینکر کو اپنی حراست میں لے لیا ہے۔

ایرانی بحریہ کے ذوالفقار چارسو بارہ فلوٹیلا کے کمانڈر ایڈمیرل احمد حاجیان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس فلوٹیلا کے میرینس نے انٹیلیجنس کی مدد سے ایک منظم آپریشن انجام دے کر ایرانی بحری حدود میں ایک غیرملکی آئل ٹینکر اور اس کے عملے کے گیارہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

ایڈمیرل حاجیان کا کہنا ہے کہ بحریہ کے جوانوں نے اس آئل ٹینکر کو روک کر اس کی تلاشی لی جس میں ایک لاکھ پچاس ہزار لیٹر سے زیادہ ڈیزل اسمگل ہو رہا تھا اورعملے کے تمام گیارہ افراد کو قانونی مراحل طے کرنے کے لئے ضلع پارسیان کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا گیا۔

ضلع پارسیان کی ذوالفقار چارسوبارہ فلوٹیلا کے کمانڈر نے کہا کہ وہ اقتصادی ترقی میں مدد کے لئے بحری راستے سے ایندھن کی کسی بھی طرح کی اسمگلنگ کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*