جنوبی افریقہ کا گرجا گھرمسلح افراد کے حملے سے میدان جنگ بن گیا۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس خبر رساں ایجنسی نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جنوبی افریقہ کے شہرزوربیکوم کے بین الاقوامی پنتاکوستال کے گرجا گھروں میں سے ایک گرجاگھر سنیچر کو اس وقت میدان جنگ بن گیا جب مسلح حملہ آوروں نے اس پردھاوا بول دیا۔
مسلح حملہ آوروں نے کلیسا کے باہر گولیاں برسائیں، چرچ میں موجود 150 سے زائد افراد کو یرغمال بنا لیا گیا اور فائرنگ کے نتیجے میں سیکورٹی گارڈ دم توڑ گیا۔ وحشیانہ خونریزی میں ایک گاڑی میں 4 افراد جل کر ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
گھنٹوں کے مذاکرات کے بعد پولیس نے یرغمال بنائے گئے افراد کو حملہ آوروں کے چنگل سے چھڑا لیا۔ درجنوں حملہ آوروں کو گرفتار کرکے اسلحہ تحویل میں لے لیا گیا۔
واضح رہے کہ یہ چرچ جنوبی افریقہ کے بڑے اور امیر ترین کلیساؤں میں شمار ہوتا ہے اور یہاں پہلی مرتبہ اختلافات کی وجہ سے جانیں ضائع نہیں ہوئیں بلکہ 2016 میں اس کلیسا کے صدر کے مرنے کے بعد اختلافات شروع ہوئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲