جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں شب شہداء کے عظیم الشان پروگرام کا انعقاد

جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں شب شہداء کے عظیم الشان پروگرام کا انعقاد

شہادتِ شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ، شہید ابو مہدی المہندسؒ، شہید شیخ باقر النمرؒ کی مناسبت پر تمام شہدائے اسلام اور شہدائے پاکستان کی تکریم و تعظیم کے لیے حوزہ علمیہ جامعہ عروة الوثقیٰ لاہور میں شبِ شہداء کا انعقاد کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شہادتِ شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ، شہید ابو مہدی المہندسؒ، شہید شیخ باقر النمرؒ کی مناسبت پر تمام شہدائے اسلام اور شہدائے پاکستان کی تکریم و تعظیم کے لیے حوزہ علمیہ جامعہ عروة الوثقیٰ لاہور میں شبِ شہداء کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں طلاب جامعہ عروۃ الوثقیٰ اور دیگر تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل طلاب سمیت عمومی طبقات سے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ماحول کو شہداء کی تصاویر، علامتی قبور، پھولوں اور چراغاں سے مزین کیا گیا تھا۔

پروگرام میں پاکستانی شہداء کے حوالے سے بھی بھرپور عکاسی کی گئی۔ اس موقع پر شہداء کے ایصال ثواب کیلئے مجلس عزاء کا اہتمام بھی کیا گیا، جس سے آغا علی رضا مطہری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء ملت کا سرمایہ ہیں، جن کی فکر سے نسل نوء کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ قومیں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں، جو اپنے شہداء کو یاد رکھتی ہیں۔ بعد ازاں ماتم داری سے پروگرام کا اختتام ہوا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*