تنزانیہ کے مرکز اہل البیت(ع) کے بانی کے انتقال پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا تعزیتی پیغام

مرحوم تنزانیہ کی شیعہ اثنا عشری تنظیم کے بنیادی رکن تھے کہ جنہوں نے اپنی ساری عمر شیعوں کی خدمات میں صرف کر دی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے اپنے ایک تعزیتی پیغام کے ذریعے تنزانیہ کی شیعہ اثنیٰ عشری تنظیم کے رکن اور مرکز اہل البیت(ع) کے بانی "مرتضیٰ کربلا" کے انتقال پر تسلیت پیش کی ہے۔

تعزیتی پیغام کا ترجمہ حسب ذیل ہے؛


بسم اللہ الرحمن الرحیم
 انا للہ و انا الیہ راجعون
تنزانیہ کے مرکز اہل البیت علیہم السلام کے بانی اور فعال شیعہ الحاج مرتضیٰ کربلا کا انتقال افسوس اور دکھ کا باعث ہوا۔
مرحوم تنزانیہ کی شیعہ اثنا عشری تنظیم کے بنیادی رکن تھے کہ جنہوں نے اپنی ساری عمر شیعوں کی خدمات میں صرف کر دی۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اس نقصان پر مرحوم کے اہل خانہ، ان کے دوست و احباب خصوصا اثنا عشری خوجہ کمیٹی اور دیگر پیروان اہل بیت(ع) کی خدمت میں تسلیت پیش کرتی ہے اور خداوند عالم سے مرحوم کے لیے بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر و اجر کی دعا کرتی ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*