اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایسے حالات میں کہ جب اجتہاد، تقلید اور مرجعیت کو مختلف شکلوں میں نشانہ بنا کر ان مفاہیم کے تئیں مومنین میں شکوک و شبہات پیدا کئے جا رہے ہیں، شمالی پاکستان کے علاقے پاراچنار کی مسجد امام خمینی (رہ) میں اجتہاد تقلید اور مرجعیت کے زیر عنوان ایک سمینار منعقد کیا گیا جس میں مذکورہ موضوعات کی اہمیت و افادیت اور دور حاضر میں انکی ضرورت پر علمائے کرام نے روشنی ڈالی۔







