اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی-ابنا کے مطابق، "امام خمینی کے اخلاقی افکار اور انقلاب اسلامی کی قیادت" کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی نے خطاب کیا۔ یہ کانفرنس اہل بیت انٹرنیشنل یونیورسٹی میں غیر ملکی مہمانوں، پروفیسرز اور مفکرین کی موجودگی میں منعقد کی گئی۔






