?>

تحقیق اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی تمام سرگرمیوں کا سرلوحہ ہے: آیت اللہ رمضانی

تحقیق اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی تمام سرگرمیوں کا سرلوحہ ہے: آیت اللہ رمضانی

آیت اللہ رمضانی نے ہفتہ تحقیق کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کرنے والے کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ہر وہ کام جس کی بنیاد تحقیق پر قرار دی جائے اور تحقیق کو اگر ہر میدان میں مرکزیت عطا کر دی جائے تو کاموں میں تبدیلی، استحکام اور مضبوطی پیدا ہو گی۔ تبدیلی اور استحکام کا بنیادی عنصر تحقیق ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہفتہ تحقیق اور مرحوم آیت اللہ محمد جعفر الہادی کے دسواں کی مناسبت سے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے قم دفتر میں منعقدہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے آیت اللہ رمضانی نے شہید محسن فخری زادے کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب نے اپنے نظام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے قیمتی جانوں کی قربانی پیش کی ہے اور دفاع مقدس سے لے کر حرم اہل بیت(ع) کا دفاع تک پاک اور نیک انسانوں کا خون دیا ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ ہم نے مختلف میدانوں میں اپنے عزیز شہید پیش کئے ہیں، میدان جہاد میں، میدان علم میں، حتیٰ بین الاقوامی امنیت کے میدان میں، الحاج قاسم سلیمانی اس میدان کے پرچمدار تھے، شہید فخری زادے نے ایران کے جوہری علم کی ترقی میں بے انتہا جد و جہد کی۔ رہبر انقلاب اسلامی کے نظریے کے مطابق ایٹم بم کی پیداوار حرمت کی حامل ہے اور یہ دلیل ہمارے لیے کافی ہے کہ ہم اس اسلحہ کی پیداوار کی طرف آگے نہ بڑھیں۔ بعض ممالک دنیا میں بلکہ ہمارے ہی علاقے میں ایٹم بم کے حامل ہیں لیکن انہیں کوئی روکنے والا نہیں ہے اور وہ روز بروز فتنہ انگیزی اور شیطنت کی تلاش میں رہتے ہیں اس کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران اس مقصد کی خاطر جوہری علم کو ترقی نہیں دے رہا ہے کہ اس خطرناک اسلحے تک رسائی حاصل کرے بلکہ ایران کا مقصد پرامن جوہری توانائی تک رسائی حاصل کرنا ہے۔
انہوں نے آیت اللہ جعفر الہادی کے انتقال پر تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا: میری جب ان سے آخری ملاقات ہوئی تو وہ بارگاہ رب العزت سے اس لیے اپنی عمر میں اضافہ کی دعا کر رہے تھے کہ اہل بیت(ع) کی تعلیمات کو عام کرنے میں مزید خدمات انجام دے سکیں مرحوم نے اپنی پوری عمر مذہب اہل بیت(ع) کی ترویج میں انتھک خدمات انجام دیں۔
آیت اللہ رمضانی نے آیت اللہ محمد یزدی کے انتقال پر بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: آیت اللہ یزدی حوزہ علمیہ کے ممتاز علماء اور انقلاب اسلامی کے بنیادی اراکین میں سے تھے جنہوں نے اپنی عمر کے آخری لمحہ تک انقلاب ، ولایت فقیہ اور اسلامی حکومت کا دفاع کیا۔ امید ہے پروردگار عالم انہیں اولیاء اور امام راحل کے ساتھ محشور فرمائے۔
آیت اللہ رمضانی نے ہفتہ تحقیق کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کرنے والے کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ہر وہ کام جس کی بنیاد تحقیق پر قرار دی جائے اور تحقیق کو اگر ہر میدان میں مرکزیت عطا کر دی جائے تو کاموں میں تبدیلی، استحکام اور مضبوطی پیدا ہو گی۔ تبدیلی اور استحکام کا بنیادی عنصر تحقیق ہے۔
انہوں نے مزید کہا: تحقیق معاشرے میں ہر طرح کی تعلیم کا مقدمہ ہے تحقیق تعلیم کا مرکز ہونا چاہیے اگر تعلیم بنا تحقیق کے انجام پائے تو اس کے نتائج مناسب نہیں ہوں گے۔
انہوں نے تبلیغ دین کے میدان میں تحقیق کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: موجودہ دور میں دین کے حوالے سے شبہات کی بھرمار ہے اور اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا ایک بنیادی مقصد مذہب اہل بیت(ع) کے حوالے سے ایجاد کئے جانے والے شبہات کا جواب دینا ہے لیکن بغیر تحقیق کے شبہات کا جواب دینا ممکن نہیں، لہذا اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے معرض وجود میں قدم رکھنے کے ساتھ ساتھ ہی تحقیق کو اپنی سرگرمیوں کا سرلوحہ قرار دیا اور اس راہ میں کافی کامیابیاں بھی حاصل کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عصر حاضر کی ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے انٹرنٹ کی دنیا میں دینی معارف کو پیش کرنے اور تعلیمات اہل بیت(ع) کو تحقیقی اور علمی تناظر میں پیش کرنے کے لیے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے ویکی شیعہ ویب سائٹ کی بنیاد رکھی۔ اور تاحال ویکی شیعہ میں ۲۴ ہزار مقالے دنیا کی دس زندہ زبانوں میں شائع ہوئے ہیں اور اعداد و شمار سے واضح ہوتا ہےکہ یہ انسائیکلوپیڈیا اس وقت بین الاقوامی سطح پر پہلی ضرورت ہے۔
انہوں نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے ڈیجیٹل لائبریری کی تاسیس کی ضرورت پر بھی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عصر حاضر میں دینی تعلیمات کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے کے لیے ڈیجیٹل لائبریری کا ہونا اہم ضروریات میں سے ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی