?>

بیت المقدس کو صہیونی ریاست کی جانب سے وسیع سازشوں کا سامنا

بیت المقدس کو صہیونی ریاست کی جانب سے وسیع سازشوں کا سامنا

مسجد الاقصیٰ کے امام کا کہنا ہے کہ اس وقت فلسطینی مراکز، مکانات اور مقدسات کو وسیع پیمانے پر خود ساختہ غاصب صیہونی ریاست کی سازشوں اور جارحیتوں کا سامنا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ ڈاکٹر اسماعیل نواہضہ نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کو خود ساختہ اسرائیلی ریاست کی غلیظ اور گھناونی سازشوں کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قبلۂ اول کے خلاف اسرائیل کی نئی اور تازہ سازشوں میں مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی سروے انجینئرز کا مسجد اقصیٰ میں داخلہ اور مقدس مقام کی بے حرمتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں الشیخ اسماعیل نواہضہ نے کہا کہ اسرائیلی کی طرف سے فلسطینی شہریوں، گھروں، اراضی، اداروں، املاک اور مقدسات جن میں خاص طور پر مسجد اقصیٰ شامل ہے، پر حملے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کو تو مسجد اقصیٰ میں نماز اور عبادت کی ادائگی سے روک رہا ہے، مگر فلسطینی اراضی میں بلا توقف یہودیوں کے لیے ہزاروں مکانات کی تعمیر کی منظوری دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ کو قابض دشمن کی جانب سے سازشی چالوں کا سامنا ہے، یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاووں کے لیے فول پروف سکیورٹی مہیا کی جاتی ہے جبکہ ہمارے بزرگ، بچے اور ہماری مائیں اور بہنیں توہین آمیز ظلم کا سامنا کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی