یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے ایک اجلاس میں اس بات پر زور دیا کہ "محسن فخری زادہ" کا قتل ایک مجرمانہ فعل ہے اور یہ طریقہ کار ایران کے جوہری پروگرام کو روک نہیں سکتے ہیں۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ "جوزف بوریل" نے شہید "محسن فخری زادے" کے قتل کے حوالے سے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے ردعمل کے متعلق ایک اجلاس میں اس بات پر زور دیا کہ یہ قتل ایک "مجرمانہ فعل" ہے۔
انہوں نے مزید کہا: "بدقسمتی سے، میں یہ کہنا ضروری سمجھتا ہوں کہ یہ طریقہ مسئلے کا حل نہیں ہے۔" ہم ایران کو اس کے ماہرین اور جوہری سائنس دانوں کو ہلاک کرکے ایٹمی طاقت بننے سے نہیں روک سکتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲