?>

بغداد میں خودکش حملہ کرنے والے دھشتگرد سعودی تھے

بغداد میں خودکش حملہ کرنے والے دھشتگرد سعودی تھے

بغداد میں خودکش دھماکے انجام دینے والے دہشتگرد سعودی شہری تھے، یہ بات عراق کے حکومتِ قانون سیاسی دھڑے کے ترجمان بہاء الدین النوری نے کہی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز کے مطابق بہاء الدین نے اعلان کیا ہے کیا ہے کہ سکیورٹی اور انٹیلیجنس اہلکاروں کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ روز دارالحکومت بغداد میں خودکش حملے کرنے والے دو دہشتگرد سعودی شہری تھے۔

عراق کی رضاکارفورس الحشد الشعبی کی ذیلی ونگ حزب اللہ عراق نے بھی ایک بیان جاری کر کے یہ کہا تھا کہ یہ دو دھماکے امریکہ، غاصب صیہونی ٹولے اور سعودی عرب کے مشترکہ منصوبے کا نتیجہ تھے۔

خیال رہے کہ جمعرات کے روز عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایک بازار میں کچھ لمحوں کے فاصلے سے دو دھماکے ہوئےجس میں کم از کم بتیس افراد جاں بحق اور ایک سو دس کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی