ایم ڈبلیو ایم سندھ کی جانب سے محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقدہ محفل میلاد

ایم ڈبلیو ایم سندھ کی جانب سے محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقدہ محفل میلاد

علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ بی جے پی کی مسلمان دشمن پالیسیاں پوری دنیا میں عیاں ہوگئی ہیں۔ بظاہر سیکولر کہلانے والا ملک در حقیقت اسلام وفوبیا کا شکار ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ بی جے پی کی مسلمان دشمن پالیسیاں پوری دنیا میں عیاں ہوگئی ہیں۔ بظاہر سیکولر کہلانے والا ملک در حقیقت اسلام وفوبیا کا شکار ہے۔ بھارت میں پر تشدد واقعات، اموری زندگی میں ہیڈ اسکارف اور برقعے کے خلاف امتیازی سلوک، عبادت کی آزادی اور مساجد کی بے حرمتی جیسے واقعات کوایک منظم سازش کے تحت ہوا دی جارہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار دعا کمیٹی وایم ڈبلیو ایم سندھ کی جانب سے محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقدہ محفل میلاد بسلسلہ ولادت باسعادت حضرت امام علی رضا علیہ السلام اور دسترخوان امام کے پروگرام سے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا بی جے پی رہنما کی جانب سے رسول خداؐ کی ذات کو نشانہ بنانے کے عمل کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہیں اس بیان کے بعد عالم اسلام کے ساتھ پاکستان کے مسلمانوں میں بھی شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔انہوں نے شام میں اسرائیل کی جانب سے حالیہ بمباری کی بھی مذمت کی۔دعا و محفل میلاد میں تلاوت قاری فصیح الحسن شیراز نے نظامت کے فرائض برادر ناصر حسینی اور رضا جعفری نے انجام دئیے جبکہ شہر کے معروف شعراء، منقبت خواں حضرات ناصر آغا، ثاقب رضا ثاقب، نسیم الحسن زیدی، عاصم عباس عاصم، کمال امروہی، سید رئیس حیدر انصر، حسین موسی، نقی لاہوتی، علی رضا جعفری، نایاب حسین، علی جلالوی، ظہیر رضوی، ہارو حسین، عرفان رضوی، شیراز زیدی، زوہیب حسن، شعیب مہدی نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔مقرریں نے امام علی رضا علیہ السلام کے زندگی اور حیات طیبہ پر روشنی ڈالی۔پروگرام کے اختتام پر امام رضاؑ کی ولادت کی خوشی میں دسترخوان منعقد کیا گیا جس میں سماجی، سیاسی مذہبی شخصیات اور مومنین و مومنات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*