ایران کے وزیر خارجہ کی کویتی وزیر اعظم سے ملاقات، باہمی دلچسبی امور پر گفتگو

ایران کے وزیر خارجہ کی کویتی وزیر اعظم سے ملاقات، باہمی دلچسبی امور پر گفتگو

ڈاکٹر ظریف نے علاقے کے مسائل اور مشکلات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے اور علاقائی ملکوں کے درمیان کثیر الجہتی تعاون بڑھانے میں ایران اور کویت کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کویتی وزیر اعظم سے ایک ملاقات کے دوران، ویانا میں 1+4 گروہ کے مذاکرات کی وضاحتیں پیش کرتے ہوئے ان مذاکرات کے ساتھ ساتھ ان کے علاقائی دوروں کو ایران کیجانب سے ہمسایہ ممالک اور علاقائی تعلقات پر خصوصی توجہ دینے کی علامت قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق، "محمد جواد ظریف" نے خلیج فارس ممالک کے حکام سے اپنی ملاقاتوں کے سلسلے میں آج بروز جمعرات کو کویتی وزیر اعظم "شیخ صباح الخالد" سے ملاقات کی اور ان سے  باہمی دلچسبی امور پر گفتگو کی۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر باہمی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔

ظریف نے ایران کے نقطہ نظر سے تازہ ترین علاقائی تبدیلیوں اور ویانا میں 1+4 گروہ کے مذاکرات کی وضاحتیں پیش کرتے ہوئے ان مذاکرات کےساتھ ساتھ ان کے علاقائی دوروں کو ایران کیجانب سے ہمسایہ ممالک اور علاقائی تعلقات پر خصوصی توجہ کی علامت قرار دے دیا۔

انہوں نے علاقے کے مسائل اور مشکلات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے اور علاقائی ملکوں کے درمیان کثیر الجہتی تعاون بڑھانے میں ایران اور کویت کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر شیخ صباح الخالد نے ایرانی وزیر خارجہ کے دورے کویت کا خیر مقدم کرتے ہوئے باہمی تعلقات کے فروغ پر زوردیتے ہوئے خطی مسائل کے حل پر ایران اور کویت کے اہم کردار پر زوردیا۔

کویتی وزیر اعظم نے ویانا میں مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کرلیا کہ ان مذاکرات سے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔

اس کے علاوہ دونوں فریقین نے مختلف موضوعات بشمول کورونا سے نمٹنے، ماحولیاتی مسائل، قونصلر اور ویزے کے مسائل، کویتی بندرگاہوں میں ایرانی کشتیوں کے مسائل جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*