?>

ایران کے علمائے دین نے ایک طاقتور شاہی حکومت کو شکست دی تھی: اصغریہ اسٹوڈنٹس

ایران کے علمائے دین نے ایک طاقتور شاہی حکومت کو شکست دی تھی: اصغریہ اسٹوڈنٹس

ایران کے تاریخ ساز انقلاب کے محرکات و عوامل کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوگا کہ ایرانی انقلاب رضا شاہ پہلوی کے اس آمرانہ نظام کے خلاف برپا گیا تھا جہاں عوامی حقوق کی پامالی شاہی حکومت کی ایک روش بن گئی تھی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حسن علی سجادی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آیت اللہ العظمی امام خمینی کی قیادت میں کامیابی سے ہمکنار ہونے والے ایران کے تاریخ ساز انقلاب میں علمائے ایران اور ایرانی عوام کی نظام ظلم کے خلاف مثالی قربانیوں نے دنیا کو محو حیرت کردیا کہ ایران کی شاہی حکومت جسے امریکی سرپرستی بھی حاصل تھی، علمائے ایران اور عوام نے ایک طاقتور حکومت کو کیوں کر شکست دے دی!!

ایران کے تاریخ ساز انقلاب کے محرکات و عوامل کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوگا کہ ایرانی انقلاب رضا شاہ پہلوی کے اس آمرانہ نظام کے خلاف برپا گیا تھا جہاں عوامی حقوق کی پامالی شاہی حکومت کی ایک روش بن گئی تھی۔

شاہ ایران کی مغرب نواز پالیسیوں کے سبب ایرانی عوام اپنی تہذیب و تمدن کا تشخص کھو رہے تھے۔ایران میں مذہبی آزادی دم توڑ رہی تھی۔اسلامی احکام کی اعلانیہ خلاف ورزی نظام شاہی کا حصہ بن چکی تھی۔امام خمینی رح نے درس کربلا سے استفادہ لیتے ہوئے عصر حاصر کے یزید کے خلاف برسریپیکار ہوکر انقلاب اسلامی اور الہٰی نظام قائم کروایا جس کے ثمرات آج دنیا بھر کے مظلومین لے رہ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی