?>

ایران کے خلاف امریکی سائبر حملوں کے نتائج

ایران کے خلاف امریکی سائبر حملوں کے نتائج

ڈبکا نامی ویب سائٹ کے ڈائریکٹر Diane Shalem جو عام طور پر مشرق وسطیٰ کے حالات پر تجزیہ و تحلیل پیش کرتے ہیں نے اپنے اس تجزیے میں لکھا: امریکی صدر نے ایران پر مفلوج کرنے والی پابندیاں عائد کیں لیکن انہیں اپنے مقصد میں ناکامی حاصل ہوئی اور جب ایران نے امریکہ کا سب سے بڑا جاسوسی طیارہ مار گرایا تو ان کے نزدیک ایران پر سائبر حملوں کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں بچا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیلی فوجی ویب سائٹ “ڈبکا” نے ایران کے خلاف امریکی سائبر حملوں کے نتائج کے حوالے سے ایک تجزیہ پیش کیا ہے جس میں “ڈیانے شالم” (Diane Shalem) نے لکھا ہے: ایران کے ذریعے امریکی ڈرون کو مار گرائے جانے کے بعد امریکہ نے ایران کے خلاف سائبر حملوں کا آغاز کیا ہے لیکن ان سائبر حملوں کے نتائج کیا ہوں گے ان پر مختصر روشنی ڈالتے ہیں۔
ڈبکا نامی ویب سائٹ کے ڈائریکٹر Diane Shalem جو عام طور پر مشرق وسطیٰ کے حالات پر تجزیہ و تحلیل پیش کرتے ہیں نے اپنے اس تجزیے میں لکھا: امریکی صدر نے ایران پر مفلوج کرنے والی پابندیاں عائد کیں لیکن انہیں اپنے مقصد میں ناکامی حاصل ہوئی اور جب ایران نے امریکہ کا سب سے بڑا جاسوسی طیارہ مار گرایا تو ان کے نزدیک ایران پر سائبر حملوں کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں بچا۔


انہوں نے مزید لکھا ہے کہ امریکہ کو مشرق وسطیٰ میں کسی نئی جنگ میں نہیں الجھنا چاہیے لیکن اس کے باوجود امریکہ نے جو ایران کے خلاف سائبر حملوں کا آغاز کیا ہے اس کے درج ذیل نتائج اور مشکلات سامنے آئیں گی:
۱۔ امریکہ ایران کے خلاف کئے جانے والے سائبری حملوں کو نہ ہی زیادہ دیر تک جاری رکھ سکتا ہے اور نہ ہی اسے ان حملوں میں کوئی کامیابی حاصل ہو گی۔
۲۔ امریکہ ایران کی دفاعی طاقت سے بے خبر ہے اس لیے کہ آٹھ سال قبل ایران نے امریکہ کے ایک پیشرفتہ ڈرون RQ170 کو اپنی ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی گرفت میں لے کر صحیح سالم زمین پر بٹھا دیا اور اس کے جیسا ڈرون بنا لیا۔
۳۔ اس سائبری جنگ میں اسرائیل کا کیا کردار ہے اور وہ کس حد تک اس جنگ کے لیے آمادہ رہے اسے معلوم نہیں ہے۔
۴۔ اگر چہ امریکہ کوشش کر رہا ہے کہ وہ خفیہ طور پر ایران کے خلاف سائبری جنگ جاری رکھے لیکن ایران اسے خفیہ نہیں رکھے گا اور روس اور چین کو اپنی مدد کے لیے دعوت دے گا اور وہ اس فرصت سے فائدہ اٹھا کر اپنے سائبری دفاعی سسٹم کو امریکہ کے خلاف استعمال کر کے سائبری جنگ کو ایک حقیقی جنگ میں تبدیل کر دیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی