ایران کے حوالے سے سعودی عرب کے ولیعہد کے لہجے میں تبدیلی کا خیرمقدم کرتے ہیں: ایران

ایران کے حوالے سے سعودی عرب کے ولیعہد کے لہجے میں تبدیلی کا خیرمقدم کرتے ہیں: ایران

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے تہران اور ریاض کے تعلقات سے متعلق سعودی ولی عہد کے حالیہ بیانات پر اپنے رد عمل کا اظہار کرلیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ "سعید خطیب زادہ" نے ایران اور سعودی عرب کے تعلقات سے متعلق سعودی ولی عہد کے حالیہ بیانات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ تعمیری نقطہ نظر اور مذاکرات سے علاقے اور دنیائے اسلام کے یہ دو اہم ممالک؛ اختلافات کو دور کرنے سے تعاون کے نئے باب میں داخل ہو کر خطے میں قیام امن اور استحکام کی طرف گامزن ہوسکتے ہیں۔

ایرانی محکمہ خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے خلیج فارس علاقے میں مذاکرات اور تعاون کیلئے تجایز بشمول "ہرمز امن منصوبہ" کو پیش کرتے ہوئے دوستی اور علاقائی تعاون کی راہ میں قدم اٹھایا ہے اور وہ اس حوالے سے سعودی ولی عہد کے لجہے میں تبدیلی کا خیر مقدم کرتا ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ رمضان الکریم کا پر برکت مہینہ؛ اسلامی معاشرے میں تعاون کے فروغ سمیت، جنگ، ملک سے بدر ہونے اور بد امنی سے نمٹنے کا آغاز ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*