?>

ایران کی پڑوسی ملکوں کی منڈیوں میں 20 فیصد کے حصول کے لیے منصوبہ بندی

ایران کی پڑوسی ملکوں کی منڈیوں میں 20 فیصد کے حصول کے لیے منصوبہ بندی

زادبوم نے مزید کہا کہ ایران کیخلاف عائد پابندیوں کا مقصد، تجارتی تعلقات اور بین الاقوامی لین دین کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنا ہے؛ لیکن ہم، پڑوسی ممالک پر توجہ مرکوز کرنے کی حکمت عملی اپناتے ہوئے موجودہ صورتحال میں تعلقات کی سطح کے تحفظ کی کوشش کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی تجارتی ترقیاتی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملکوں میں ایک ہزار 100 ارب ڈالر کی صلاحیتوں کے پیش نظر؛ ہم نے پڑوسی ملکوں کی منڈیوں کے 20 فیصد کے حصول کیلئے منصوبہ بندی کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار "حمید زاد بوم" نے آج بروز بدھ کو مزاحتمی معیشت سے متعلق منعقدہ ساتویں کانفرنس کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کیخلاف عائد پابندیوں کا مقصد، تجارتی تعلقات اور بین الاقوامی لین دین کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنا ہے؛ لیکن ہم، پڑوسی ممالک پر توجہ مرکوز کرنے کی حکمت عملی اپناتے ہوئے موجودہ صورتحال میں تعلقات کی سطح کے تحفظ کی کوشش کریں گے۔

زادبوم کا کہنا ہے کہ 2019 سے اب تک ایران کی ہمسایہ ملکوں کی برآمدات میں سالانہ 5 سے 7 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

نائب ایرانی وزیر برائے صنعت، تجارت اور کان کنی نے کہا کہ ہمسایہ ملکوں میں ایک ہزار 100 ارب ڈالر کی صلاحیتوں کے پیش نظر، ہم نے قائد اسلامی انقلاب کی ہدایت سے پڑوسی ملکوں کی منڈیوں کے 20 فیصد کے حصول کیلئے منصوبہ بندی کی ہے جو تقریبا 200 ارب ڈالر کی مالیت پر مشتمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ سالوں کے دوران، ایران کی نان آئل مصنوعات کی برآمدات کی شرح 44 سے 45 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور اب ملکی وسائل اور ملکی پیداوار پر بھروسہ کرکے برآمدات میں اضافے کی گنجائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے تجارتی تعلقات کی توسیع سے متعلق بے پناہ صلاحتیں ہیں جبکہ عراق اور افغانستان کی منڈیوں میں مزید سرگرم ہونے کیلئے مزید کام کی ضرورت ہے۔

زادبوم نے یوریشیائی ملکوں سے تجارتی تعلقات کے فروغ کی پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال ہمارے 6 ممالک کیساتھ ترجیحی معاہدے ہیں اور ایران کا شام کیساتھ آزاد تجارت کا معاہدہ ہے اور سربیا سے آزاد تجارتی معاہدے کو سرانجام دینے کیلئے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی