ایران کی نینو مصنوعات 45 ملکوں کو برآمد کی جا رہی ہیں

ایران کی نینو مصنوعات 45 ملکوں کو برآمد کی جا رہی ہیں

ایران میں تیار ہونے والی نینومصنوعات دنیا کے پینتالیس ملکوں کو برآمد کی جارہی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فروغ نینو مصنوعات کمیٹی کے سیکریٹری سعید سرکار نے بتایا ہے کہ ایران میں تیار کی جانے والی نینو مصنوعات جنوبی کوریا، آسٹریلیا، چین سمیت یورپ اور لاتینی امریکہ کے پینتالیس ملکوں کو برآمد کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نینو اور دوسری نئی ٹکنالوجیاں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔
فروغ نینو مصنوعات کمیٹی کے سیکریٹری کا کہنا تھا کہ ایران نے بروقت اقدام کرکے نینو ٹیکنالوجی کے میدان میں بہترین پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
سعید سرکار نے مزید بتایا کہ اس وقت ہم اٹھارہ قسم کے نینو مصنوعات تیار کر رہے ہیں اور نئی نینو مصنوعات کی ایجاد کا کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران عنقریب دنیا میں نینو مصنوعات برآمد کرنے والا بڑا ملک بن جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*