ایران کی عراق میں قیام امن کی بھرپور کوشش: عراقی وزیر اعظم

ایران کی عراق میں قیام امن کی بھرپور کوشش: عراقی وزیر اعظم

عراقی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ایران عراق میں قیام امن و استحکام کے لئے ہماری بھرپور مدد کر رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے الحدث ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران ہمیشہ عراق کو بجلی اور گیس فراہم کرتا رہا ہے اور اس نے پابندی سے گیس اور بجلی سپلائی کی ہے لیکن اس سال گرمیوں کے موسم میں ایران میں بجلی کا استعمال بہت زیادہ بڑھ گیا جس کی بنا پر عراق کے لئے ایران کی بجلی کی سپلائی میں کمی واقع ہوگئی ہے-

عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی نےاس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ گیس برآمدات کے سلسلے میں عراق پر ایران کی واجب الادا رقم ہے اور عراق ، ایران کا مقروض ہے لیکن تہران پر عائد پابندیوں کی بنا پر بغداد ڈالر میں یہ رقم ادا نہیں کر پا رہا ہے کہا کہ انہی پابندیوں کی بنا پر رقم کی ادائیگی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے حکومت ایران کے ساتھ مشترکہ طریقہ کار پر اتفاق ہوگیا ہے اور ان قرضوں کو ادا کرنے کے لئے ایک نظام الاوقات تیار کرنے کے لئے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں اور یہ مرحلہ حل ہونے جا رہا ہے ۔

عراقی وزیراعظم نے کہا کہ عراق اقتداراعلی اور خاص حالات کا حامل ہے اور تمام فریقوں کو عراق کے ان خاص حالات کو سمجھنا چاہئے اور یہ جان لینا چاہئے کہ عراق کو میدان جنگ نہیں بننا چاہئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*