?>

ایران کی بری فوج کی اقتدار 99 فوجی مشقیں شروع ہو گئیں

ایران کی بری فوج کی اقتدار 99 فوجی مشقیں شروع ہو گئیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کی اقتدار 99 فوجی مشقیں مکران کے ساحلوں پر شروع ہوگئی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  رپورٹ کے مطابق ایران کی بری فوج کی اقتدار 99 فوجی مشقیں منگل سے مکران کے ساحلوں پر شروع ہوئی ہیں اور اس میں ایئر بورن بریگیڈ، اسپیشل فورس، اور ریپڈ ری ایکشن فورس کی یونٹوں نے حصہ لیا ہے ۔ مکران کے ساحلوں پر ہونے والی ان فوجی مشقوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کا تعاون حاصل ہے ۔

ان فوجی مشقوں کا مقصد، خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج  کی دفاعی توانائیوں کو آزمانا اور فوجی یونٹوں کی چھاؤنیوں سے آپریشنل علاقوں میں منتقلیکے منصوبوں پر عمل درآمد کرنا ہے۔ان فوجی مشقوں کے دوران بری فوج کی ٹیکنیکل فورس کی کثیرالجانبہ مہارتوں کا جائزہ لینے کے لئے مختلف قسم کی مقامی تخلیقی تکنیک کا عملی تجربہ کیا جائےگا ۔

اس سے قبل  بدھ کو اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے بھی شمالی بحر ہند اور مکران کے ساحلوں میں اقتدار 99 نامی فوجی مشقیں انجام دی تھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی