?>

ایران کا زرعی شعبہ میں اسمارٹ فارمنگ سسٹم کا کامیاب تجربہ

ایران کا زرعی شعبہ میں اسمارٹ فارمنگ سسٹم کا کامیاب تجربہ

ایران کی نالج بیسڈ کمپنی نے آئی او ٹی کی بنیاد پر اسمارٹ فارمنگ سسٹم کی بدولت امپلیمینشن یا عمل آوری کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی نالج بیسٹ منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ فریبرز نژاد دادگر نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی شعبے میں اسمارٹ فارمنگ سسٹم کے ذریعے امپلیمینشن و عمل آوری سے واقفیت رکھنا بہت ضروری سمجھا جاتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آئ او ٹی ٹیکنالوجی کے استعمال سے کاشتکاروں کو کاشت کئے جانے والے بیج، اس کی مقدار، کاشت کے وقت اور فصل کی مقدار اور کٹائی کے بارے میں معلومات حاصل ہوتی ہیں۔

ایران کی نالج بیسٹ منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ فریبرز نژاد دادگر نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے کاشتکار فارم بیسٹ سینسرز کے بارے میں دور سے ہی اسمارٹ فون کا استعمال کر کے گرافک اور یا ویڈیو تصاویر سے اطلاعات حاصل اور ضروری اقدامات اور فیصلے کر سکتا ہے۔ زرعی شعبے میں قائم کئے جانے والے اس سسٹم کو مختلف امور منجملہ اسمارٹ آبیاری، نقصان میں کمی اور اچھی پیداوار، ماہی گیری و مویشیوں کے امور میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی